بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی سرد نہیں کرسکتا،اعجازیوسف
| |
Home Page
جمعرات 25 جمادی الاوّل 1438ھ 23 فروری 2017ء
February 17, 2017 | 12:00 am
بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کا جذبہ آزادی سرد نہیں کرسکتا،اعجازیوسف

Todays Print City News

راولاکوٹ ( جنگ نیوز) بھارتی فوج ظالمانہ ہتھکنڈوں کے زریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو مات نہیں دے سکتی ،بھارت مستحکم پاکستان کے راستے میں دیواریں کھڑی کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے،لاہور دھماکوں کے پیچھے بھارت کے ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کی مزید شہادتیں کشمیریوں کے غم و غصے کو مزید تقویت دے رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہا رپاکستان مسلم لیگ ن  ضلع پونچھ کے صدر اعجازیوسف  نے لیگی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا  کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جاری حالیہ تحریک کی شدت سے خوفزدہ ہے تمام تر ظالمانہ ہتھکنڈوں کے باوجود مقبوضہ کشمیر کے نوجوان  جدوجہد آزادی میں مصروف  ہیں اور پوری پاکستانی قوم انکی پشت پر کھڑی ہے سیاسی و سفارتی محا ز پر بھارت مسلسل انسانی حقوق غضب کرنے کا مجرم ٹھہر رہا ہے۔انہوں نے کہا  کہ بھارت اس حقیقت سے آگاہ ہے کہ مضبوط و مستحکم پاکستان تحریکِ آزادی کی کامیابی کی دلیل ہے اسی لیے بھارت پاکستان کی معیشت کو نقصان پہنچانے اور امن و امان کی صورتحال میں رخنا ڈالنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتا ۔ انہوں نے کہا  کہ لاہور دھماکے غیر انسانی فعل ہے جسکے پیچھے بھارتی مفادات ہیں اس واقعے میں بھارت کے ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔