آئی بی اے ٹیسٹ پاس ہیڈماسٹرزکی بھوک ہڑتال جاری
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
آئی بی اے ٹیسٹ پاس ہیڈماسٹرزکی بھوک ہڑتال جاری

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آئی بی اےٹیسٹ پاس ہیڈماسٹرزکی بھوک ہڑتال جمعرات کو چوتھے روزبھی کراچی پریس کلب کے سامنے جاری رہی ‘بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے مظاہرین نے بینرزاور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، مظاہرین نے آفرلیٹرنہ ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا‘مظاہرے میں شامل امیدواروں سعید عباسی ‘ ناصر میمن ‘ایازتنیو‘فیض گل ‘ رفیق میمن ‘تراب ابڑو‘وقار شیخ ‘ خرم لاکھو ودیگرنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بھرتی کا عمل شروع ہوئے 2سال ہوچکے ہیں‘1080 کامیاب امیدواروں نے آئی بی اے سکھر کےتحت تحریری امتحان پاس کیاجس کے بعد ان کے انٹرویو اور کاغذات کی جانچ پڑتال بھی مکمل ہوچکی ہے تاہم ابھی تک سندھ حکومت کی جانب سے آفرلیٹرجاری نہیں کئے گئے ‘ صوبائی حکومت کی جانب سے تقررنامے جاری کرنے کی متعددباریقین دہانی کرائی گئی جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے بھی ہیڈماسٹرزکی بھرتی کے احکامات جاری کردیئے ہیں مگراس پر عملدرآمدنہیں کیا جارہا ‘ امیدواروں کا مزید کہنا تھاکہ کامیاب امیدواروں کو آفر لیٹرجاری نہ کرنا میرٹ کا قتل عام ہے۔