پانامہ کا فیصلہ سننے کیلئے خصوصی انتظامات
| |
Home Page
اتوار 3؍شعبان المعظم 1438ھ 30 اپریل 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
پانامہ کا فیصلہ سننے کیلئے خصوصی انتظامات

Todays Print

ہالا (نامہ نگار)پانامہ کیس کا انتظار نہ صرف شہریوں بلکہ دیہات کے مکینوں کیلئے بھی دلچسپی کا باعث بنا رہا سپریم کورٹ آف پاکستان کا فیصلہ دیکھنے اور سننے کیلئے ہالا، نیو سعید آباد، مٹیاری،بھٹ شاہ،پنجمورو،اڈیرو لعٰل، خیبر کے علاوہ ضلع بھر کے چھوٹے بڑے دیہات میں خصوصی انتظامات کئے گئے۔ بجلی کی عدم فراہمی کے باوجودسیاسی کارکنوں اورلوگوں کی اکثریت نے اوطاقو ں،سیاسی مراکز،بنگلوں،بیٹھکوں اور گھروں میں جنریٹرز ،یو،پی ایس،سولر سسٹم کے علاوہ ڈش انٹیناکے ساتھ  ٹی،وی کا انتظام کیا۔