جیکب آباد : شدید گرمی کے باعث مختلف علاقوں میں پانچ افراد بے ہوش
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
جیکب آباد : شدید گرمی کے باعث مختلف علاقوں میں پانچ افراد بے ہوش

Todays Print

جیکب آباد ( نامہ نگار) جیکب آباد میں جمعرات کے روز گرمی کی شدت میں اضافہ رہا اور محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز 48سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ دن کے وقت سورج آگ برساتا رہا جس کی وجہ سے شہری گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ،قیامت خیز گرمی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں 5افراد کے بے ہوش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔