ممتاز راٹھور مرحوم کی اہلیہ کی وفات پرتعزیتی اجلاس کا انعقاد
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
ممتاز راٹھور مرحوم کی اہلیہ کی وفات پرتعزیتی اجلاس کا انعقاد

Todays Print

برمنگھم(ابرار مغل) پی پی پی کے سابق مرحوم وزیراعظم آزادکشمیر ممتاز راٹھور کی اہلیہ اور پی پی پی آزادی کشمیر کے سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور کی والدہ کی وفات پر سابق کونسلر راجہ محمد شوکت کی رہائش گاہ پر تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ راجہ محمد شوکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئےدعا کرتے ہوئے فیصل ممتازراٹھور سے اظہار افسوس کیا جب کہ پی پی پی برطانیہ کے رہنمائوں چوہدری امین، راجہ رجاسب اور دیگر مختلف پی پی پی رہنمائوں اور کارکنوں نے بھی فیصل ممتاز راٹھور کی والدہ کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ مرحومہ خود بھی آزاد کشمیر اسمبلی کی رکن رہ چکی تھیں۔ مختلف رہنمائوں نے ان کی پی پی پی کیلئے خدمات پر بھی انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔