سائیکل پر کام کیلئے جانے سے سرطان اور امراض قلب کم ہوسکتے ہیں
| |
Home Page
جمعۃ المبارک ، 1 شعبان 1438ھ 28 اپریل 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
سائیکل پر کام کیلئے جانے سے سرطان اور امراض قلب کم ہوسکتے ہیں

Todays Print

لندن( پی اے) کام پر جانے کے لئے سائیکل چلانے سے سرطان اور امراض قلب میں کمی آسکتی ہے یہ انکشاف دو پہیوں کے استعمال سے متعلق معاملے پر سب سے بڑی سٹڈی میں کیا گیا ہے جس کے مطابق سائیکل پر کام پر جانے سے سرطان اور امراض قلب کا خطرہ نصف رہ جاتا ہے، ڈھائی لاکھ برطانوی مسافروں کی 5 سالہ سٹڈی بھی یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ پیدل چلنا کار یا پبلک ٹرانسپورٹ میں بیٹھنے کے مقابلے میں فوائد کا حامل ہے، گلاسگو میں سائنسدانوں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ جم جانے کے برعکس کام پر جانے کے لئے سائیکل کے استعمال کو معمول بنانے کا قوت ارادی سے کوئی تعلق نہیں۔ یونیورسٹی آف گلاسگو کے ڈاکٹر جیسن گل نے بی بی سی نیوز ویب سائٹ کو بتایا کہ سائیکل اور پبلک ٹرانسپورٹ کو سفر کا حصہ بنانا بھی صحت کے فوائد کاحامل دیکھا گیا۔ سٹڈی برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہوئی ہے اور کینسر ریسرچ یو کے کی کلئر ہائیڈ نے کہا ہے کہ اس سے روز مرہ زندگی میں سرگرمیوں سے ممکنہ فوائد اجاگر ہوئے ہیں۔ لوگوں کو جم جانے یا مراتھن میں شرکت کی ضرورت نہیں، سائیکلنگ فوائد کے لئے موقع دیتی ہے اور تبدیلی لانے میں مدد کرتی ہے بیماریوں کا خطرہ نصف رہ جاتا ہے اور زندگی صحت بخش راستے پر گامزن ہوجاتی ہے۔