مختلف تنظیموں کا مظاہرہ کل ہوگا
| |
Home Page
اتوار 3؍شعبان المعظم 1438ھ 30 اپریل 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
مختلف تنظیموں کا مظاہرہ کل ہوگا

Todays Print

بریڈ فورڈ (پ ر) مشال خان کے وحشیانہ قتل، ملک میں پھیلی ہوئی مذہبی انتہا پسندی، ریاستی پالیسیوں، مرکزی اور صوبائی حکومتوں کی بے بسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہفتہ22 اپریل بعد دوپہر ساڑھے دو بجے سینیٹزی سکوائر متصل سٹی ہال بریڈ فورڈ میں ہوگا۔ مظاہرے کا اہتمام سائوتھ ایشین پیپلز فورم نے عوامی ورکرز پارٹی، یونائیٹڈ کشمیر پیپلز نیشنل پارٹی، جموں کشمیر نیشنل عوامی، جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی، سماجی تنظیموں کے تعاون سے کیا گیا ہے، مظاہرہ ساڑھے چار بجے تک جاری رہے گا۔ مثال خان سے ہمدردی رکھنے والوں اور امن پسند خواتین و حضرات سے شرکت کی درخواست ہے۔