متحدہ کی ریلی عوامی مسائل کے حل میں اہم کرداراداکریگی، عامر خان
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
متحدہ کی ریلی عوامی مسائل کے حل میں اہم کرداراداکریگی، عامر خان

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ سینٹرل میں ٹاؤن کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان اور منتخب بلدیاتی نمائندوں کا اجلاس گلبرگ میں ہواجس میں سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان،اراکین رابطہ کمیٹی ایم پی اے محفوظ یارخان، راشدسبزواری، بلدیہ وسطی کے چیئرمین ریحان ہاشمی، وائس چیئرمین سید شاکر علی، اراکین اسمبلی جمال احمد، عظیم فاروقی، یوسی چیئرمینز،وائس چیئرمینز،مرد و خواتین اور یوتھ کونسلرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی، اجلاس سے خطاب میں محمد عامر خان نے کہاکہ ایم کیوایم(پاکستان) کے زیراہتمام اتوار 23، اپریل کولیاقت آبادسے مزارقائدتک احتجاجی ریلی عوام کے مسائل کے حل میں اہم کرداراداکریگی ،ریلی کامقصدکراچی کونہ صرف کرپشن سے پاک کرنابلکہ عوام کے مسائل پانی، بجلی اور صفائی ستھرائی کے نظام کودرست کرنا ہے، انہوں نے منتخب بلدیاتی نمائندے کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں ،عوام کی بلاتفریق رنگ ونسل خدمت اوران کے مسائل کا حل ایم کیوایم کانصب العین ہے ،،ریحان ہاشمی ، شاکرعلی اور دیگر مقررین نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے جوکام نہیں کررہے اور خرابیاں پیداکررہے ہیں وہ اپناقبلہ درست کرلیں اور عوام کی خدمت کواپناشعاربنائیں۔