سرکلر ریلوے ٹریک خالی کرنے کیلئے غریب آباد کے رہائشیوں کو مزید مہلت
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
سرکلر ریلوے ٹریک خالی کرنے کیلئے غریب آباد کے رہائشیوں کو مزید مہلت

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سٹی کورٹ میں سرکلر ریلوے ٹریک کی بحالی سے متعلق غریب آباد کے رہائشیوں نے عدالت میں جواب جمع کرا دیا ،انتظامیہ کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی، عدالت نے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر جواب طلب کیا تھا، متاثرین کا کہنا ہے کہ درخواست خارج نہ کی جائے ،یہ درخواست قابل سماعت ہے، عدالت نے درخواست کی سماعت پچیس مئی تک ملتوی کردی، یاد رہے کہ دو روز میں علاقہ خالی کرنے کے نوٹس کے خلاف رہائشیوں نے عدالت سے رجوع کیا تھا،ریلوے ٹریک کی زد میں آنے والے غریب آباد کے رہائشیوں کو مزید مہلت مل گئی، سید محمد علی شاہ اور حاجی صلاح الدین سمیت بیس افراد نے سینئر سول جج کی عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔