برطانوی ریسلر انڈر یوہریسن و دیگر کا نیشنل پریس کلب کا دورہ
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
برطانوی ریسلر انڈر یوہریسن و دیگر کا نیشنل پریس کلب کا دورہ

Todays Print

 اسلام آباد (نمائندہ جنگ) برطانیہ کے عالمی شہرت یافتہ ریسلر انڈریو ہریسن عرف ٹائنی آئرن اور آسٹریا کے ریسلر بیمبی کیلر نے پاکستانی ریسلر بادشاہ خان اور پرو ریسلنگ انٹر ٹین منٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیر عاصم علی کاظمی کے ہمراہ اسلام آباد نیشنل پریس کلب کا دورہ کیا اور صحافیوں کے ساتھ ریسلنگ کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ پرو ریسلنگ انٹر ٹین منٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیر عاصم علی کاظمی، ڈائریکٹر شاہد الحق،ڈائریکٹر سید عمران حسین شاہ ڈائریکٹر ذیشان بشیراور برانڈ ایمبیسڈر و فلم سٹار سید میثم علی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ریسلرز کو این پی سی میں خوش آمدید کہتے ہوئے نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم ،پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ ودیگر صحافیوں نے پرتپاک استقبال کیا اورکہا کہ انٹرینشنل ریسلرز کا پاکستان میں ایک ریسلنگ مقابلے میں حصہ لینا ایک بہت مثبت فیصلہ ہے جس سے پاکستان کا عالمی سطح پر امیج بہتر ہو گا۔