ن لیگ کے کارکنوں کا جشن ، جڑواں شہروں میں ریلیاں نکا لی گئیں
| |
Home Page
اتوار 3؍شعبان المعظم 1438ھ 30 اپریل 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
ن لیگ کے کارکنوں کا جشن ، جڑواں شہروں میں ریلیاں نکا لی گئیں

Todays Print City News

اسلام آباد، راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار، اپنے رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کی صدر بیگم نزہت عامر کی قیادت میں جشن فتح ریلی نکالی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر نزہت عامر، سینیٹر نجمہ حمید، شریں ارشد اور فرہانہ قمرنے کہاکہ عدالت عظمیٰ نے حقائق کی روشنی میں جو فیصلہ دیا ہے وہ حق اور سچ پرمبنی ہے۔ دریں اثناء آبپارہ چوک میں ریلی نکالی گئی جس سے وزیراعظم کے معاون خصوصی، ڈاکٹر آصف کرمانی، کیڈ کے وزیرمملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے خطاب کیا۔  ریلی میں  میونسپل کارپوریشن اسلام آباد کے میئر شیخ انصر عزیز، یونین کونسلوں کے چیئرمنوں او ر وائس چیئرمنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ریلی میں انجمن تاجران پاکستان کے صدراجمل بلوچ بھی شریک تھے۔ ڈاکٹر کرمانی نے کہا کہ نواز شریف نے قانون کی جنگ میں عمران خان کو شکست دے دی ہے۔ مسلم لیگ(ن) میٹرو پولیٹن راولپنڈی کے زیر اہتمام پانامہ فیصلے کو جمہوریت اور پاکستان کے حق میں فیصلہ قرار دیتے ہوئے ن لیگ کے کارکنوں نے راولپنڈی میں بھی  پریس کلب سے مری روڈ تک جشن فتح ریلی نکالی جس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) سٹی کے صدر سردار نسیم نے وزیراعظم محمد نواز شریف کو ملک کی تعمیر و ترقی کا نشان قرار دیا، انہوں نے کہاکہ پاکستان کے عوام نواز شریف کے ساتھ ہیں، ریلی میں سابق رکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان، رکن پنجاب اسمبلی راجہ حنیف، زیب النسا، لبنیٰ ریحان، تحسین فواد، ،مرزا منصور بیگ ،حاجی پرویز، راجہ عتیق سرور، شفیق وانی، مقبول احمد خان، راجہ زاہد لطیف، بلدیہ کے چیئرمنوں، وائس چیئرمنوں اور کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی، دانیال پیلس چکلالہ سکیم تھری سے بھی بیرسٹر دانیال چوہدری کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو مری روڈ،چاندنی چوک، فیض آباد سے ہوئی،واپس دانیال پیلس میں اختتام پذیر ہوئی جس میں کنٹونمنٹ بورڈ کے وائس پریذیڈنٹ راجہ عرفان امتیاز ، سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک رضا، ملک یاسر رضا، چیئرمنوں رشید خان، محمد شفیق، چوہدری جمیل، ملک عثمان، ملک جہانگیر،چوہدری جہانگیر، چوہدری خرم شہزاد اور سابق وائس چیئرمین راجہ ثاقب اشرف سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔۔ بیرسٹر دانیا ل نے کہاکہ نواز شریف پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں عدالت کے احکامات کی روشنی میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو بھی مطمئن کریں گے۔ دریں اثناءبیرسٹر دانیال چوہدری کی طرف سےشہر  اور میڈیا ہائوسزمیں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی۔