فیصلہ سے قوم کنفیوژن سے نہیں نکل سکی ،مولانا سمیع الحق
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
فیصلہ سے قوم کنفیوژن سے نہیں نکل سکی ،مولانا سمیع الحق

Todays Print City News

راولپنڈی (خصوصی نمائندہ) جمعیت علماء اسلام کے امیر مولانا سمیع الحق نے کہا ہے پانامہ کیس کے بارے میں عدالت عظمیٰ کے فیصلہ سے قوم کنفیوژن سے نہیں نکل سکی، میں خود بھی مخمصہ کا شکار ہوں۔ وہ مدرسہ جامعہ رشیدیہ کے زیرانتظام جلسہ دستار بندی سے خطاب کررہے تھے۔ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ توہین رسالت کے مجرم کے بارے میں ہماری عدالتیں اپنی ذمہ داریاں محسوس کرتیں اور حکمران گستاخان رسول کو تحفظ نہ دیتے تو مردان یونیورسٹی جیسا افسوسناک واقعہ پیش نہ آتا، مولانا سمیع الحق نے کہاکہ دینی جماعتوں کو دہشت گردی اور جہاد میں فرق واضح کرانے کی جدوجہد کرنی چاہیے۔