زرداری کیخلاف اثاثہ ریفرنس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
زرداری کیخلاف اثاثہ ریفرنس کی سماعت 28 اپریل تک ملتوی

Todays Print City News

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) احتساب عدالت راولپنڈی کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف دائر غیرقانونی اثاثہ جات ریفرنس میں ملزم کی جانب سے دائر کی جانے والی بریت کی درخواست پر انکے وکیل کی بحث مکمل ہونے کے بعد سماعت 28اپریل تک ملتوی کر دی، سابق صدر کے خلاف سولہ برس قبل دائر ہونے والے کرپشن کے اس ریفرنس کی گزشتہ روز سماعت شروع ہوئی تو وکیل صفائی فاروق ایچ نائیک نے بریت کی درخواست پر بحث کی جس کے بعد سماعت ملتوی کر دی گئی۔