پسندکی شادی کرنے والا قتل
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
پسندکی شادی کرنے والا قتل

Todays Print City News

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)تھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں پسندکی شادی کابدلہ لینے کے لئے ایک شخص کوقتل کردیاگیا ۔اسد اسلام نے بتایا کہ میرےبھائی امجد اسلام نے 23جون 2016کو ریما ناز سے کورٹ میرج کی تھی جو اس وقت اپنے والدین کے ہمراہ ہمارے محلے میں رہتی تھی۔ دوماہ بعد ریما ناز کے والدین کو شادی کا علم ہوا تو ریما کو اپنے ساتھ کوہاٹ لے گئے 5اکتوبرریماناز خود میرے بھائی کے پاس واپس آگئی جس پر ریما کا والد ثمر گل بنگش اپنے بھائیوں زبیر بنگش اور آصف بنگش کے ہمراہ ہمارے محلے میں آیااورمیرے بھائی امجد اسلام کا راستہ روک کر قاتلانہ حملہ کیاجس پر امجد اسلام نے تھانہ صدربیرونی میں مقدمہ درج کرایا۔گذشتہ روزقریب ساڑھے دس بجے رات میں اپنی ڈیوٹی ختم کرکے گلی میں داخل ہوا ۔ اسی اثنا میں کلینک والی سائیڈ پر فائرنگ کی آواز سنی تو دیکھا کہ ایک موٹر سائیکل پر ثمر گل اور زبیر بنگش مسلح پسٹل اور دوسرے موٹر سائیکل پر آصف بنگش اور ایک نامعلوم شخض تیزی سے ہمارے پاس سے گزر ے۔ گلی میں بھائی امجد اسلام کو خون میں لت پت تڑپتے ہو ئے پایا جوبعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا ملزمان ثمر گل وغیرہ کا پیچھا کیا گیا جو فرار ہو نے میں کامیاب ہو گئے۔ ثمر گل ، زبیر بنگش،آصف بنگش ، اورایک نامعلوم شخص نے میرے بھائی امجد اسلام کو سابقہ دشمنی مقدمات و رنجش کی بنا پر قتل کر دیا۔