گاڑیوں کی فائلیں اسکین کرنے کیلئےاسکینرز لگائےجائینگے،مکیش کمارچائولہ
| |
Home Page
اتوار 29 رمضان المبارک 1438ھ 25 جون 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
گاڑیوں کی فائلیں اسکین کرنے کیلئےاسکینرز لگائےجائینگے،مکیش کمارچائولہ

Todays Print

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چائولہ کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا اجلاس سیکریٹری عبدالحلیم شیخ کی صدارت میں منعقدہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل شعیب احمد صدیقی اور تمام ریجنل ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ کی ہدایت پر گاڑیوں کی فائلیں اسکین کرنے کے لئے تمام علاقائی ہیڈکوارٹرز میں اسکینرز لگائے جائیں گے اور یہ بھی تجویز دی گئی کہ ڈپلیکیٹ نمبر پلیٹس بھی ریجنل ہیڈکوارٹر کی سطح پر اجراء کی جائیں تاکہ لوگوں کو سہولت میسر ہو۔سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات عبدالحلیم شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ گاڑیوں کی ترسیل میں سہولت فراہم کرنے کے سلسلے میں کار لے جانے والے ٹرانسپورٹرز کو وہیکل ڈیلر لائسنس یا ٹریڈ سرٹیفکٹ جاری کیا جاسکتا ہے تاکہ ان کی مشکلات دورہو سکیں۔ اجلاس میں یہ بھی تجویز دی گئی کہ ٹریکٹرز اور آٹو رکشہ کی رجسٹریشن ایک یکساں پالیسی کے تحت کی جائے۔