کاٹن مارکیٹ میں روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس میں استحکام
| |
Home Page
جمعۃ المبارک ، 1 شعبان 1438ھ 28 اپریل 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
کاٹن مارکیٹ میں روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس میں استحکام

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مقامی کاٹن مارکیٹ میں جمعرات کو روئی کے آفیشل اسپاٹ ریٹس میں استحکام رہا۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو روئی کی فصل 2016-17ءکے آفیشل اسپاٹ ریٹس برائے 37.324 کلو گرام کے نرخ گذشتہ کاروباری روز کے بھاؤ 6 ہزار 750 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 7 ہزار 234 روپے پر برقرار رہے۔ اسی طرح 37.324 کلوگرام کے بھاؤ 135 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 6 ہزار 885 روپے اور 40 کلوگرام کے ریٹس 145 روپے اندرون ملک اخراجات کے ساتھ 7 ہزار 379 روپے پر بند ہوئے۔