نوازشریف نے شکرانے کے نوافل اداکئے ‘شہبازشریف نے گلے لگایا
| |
Home Page
اتوار 29 رمضان المبارک 1438ھ 25 جون 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
نوازشریف نے شکرانے کے نوافل اداکئے ‘شہبازشریف نے گلے لگایا

Todays Print

 اسلام آباد(صالح ظافر)پاناماکیس میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد وزیراعظم میاں نوازشریف نے جمعرات کی دوپہر پرائم منسٹرہاؤس میں شکرانے کے نوافل اداکئے ‘اس موقع پر ان کے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف ‘بیٹی مریم نواز‘وزیرداخلہ چوہدری نثار ‘سابق وزیراطلاعات پرویزرشید‘معاون خصوصی آصف کرمانی اورعرفان صدیقی بھی موجودتھے ۔شہباز شریف نے عدالتی جیت پر اپنے بھائی کوگلے لگالیا‘فیصلے کے بعداٹارنی جنرل اشتراوصاف نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اورانہیں فیصلے کے قانونی نکات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق میاں نوازشریف نے فیصلے کے بارے میں سب سے پہلے اپنی بوڑھی والدہ کو آگاہ کیا اور انہیں مبارکباددی ‘وہ اس وقت رائیونڈ لاہورمیں مقیم ہیں ‘ وزیراعظم کو نمازظہرکے بعد فیصلے کا پتہ چلا‘اس وقت پرائم منسٹرہاؤس کے فیملی ونگ میں خاتون اول بیگم کلثوم نواز اور ان کے بیٹے حسین نوازبھی موجودتھے۔