اللہ کا شکر ، ہم سرخرو ہوئے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر حسن نواز کا تبصرہ
| |
Home Page
اتوار 3؍شعبان المعظم 1438ھ 30 اپریل 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
اللہ کا شکر ، ہم سرخرو ہوئے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر حسن نواز کا تبصرہ

Todays Print

لندن(مرتضیٰ علی شاہ) لندن میں نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے پانامہ پیپرز کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اطمینان کااظہارکرتے ہوئے اللہ کا شکرادا کیا ہے ۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد جب صحافی لند ن میں واقع ان کے فلیٹ کے باہر جمع ہوئے تو انہوں نے گھر سے نکل کر نمائندہ جیو نیوز سے کہا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتاہوں کہ اس نے ہمیں سرخرو کیا تاہم اس کے بعد انہوں نے صحافیوں کے کسی اور سوال کاجواب دینے سے گریز کیا اور دیگر سوالوں کاجواب دئے بغیر ہی گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے جبکہ ایک ذریعے نے جیو نیوز کو بتایا کہ حسن نواز اور حسین نواز سپریم کورٹ کے احکامات کی پیروی کرتے ہوئے جے آئی ٹی کی طلبی پر اس کے سامنے پیش ہوں گے اور ہر ممکن طریقے سے جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون کریں گے۔