سانگھڑ ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 81 کے ضمنی انتخابات میں پی پی امیدوار کامیاب
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
سانگھڑ ،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 81 کے ضمنی انتخابات میں پی پی امیدوار کامیاب

Todays Print

سانگھڑ ( نامہ نگار ) سندہ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 81 جام نواز علی کے ضمنی انتخابات میں جام مدد علی غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق 9 ہزار ووٹوں کی سبقت سے کامیاب ہوگیےجام مدد علی نے 35 ھزار 9 سو ایک ووٹ حاصل کیے جبکہ انکے قریبی حریف مسلم لیگ فنکشنل کے امیدوار جام نفیس علی نے 26 ھزار 4 سو 28 ووٹ حاصل کیے دونوں حریف امیدوار آپس میں کزن ہیں ٹرن آوٹ 43 فی صد رہا مجموعی طور سے تاہم پولنگ اسٹیشن نمبر 37 درگاہ تلا شاہ کے باہر پیپلزپارٹی اور فنکشنل مسلم لیگ کے کارکنوں میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک شخص صالح خاصخیلی جاں بحق جبکہ دوافراد زخمی ہوگیے،  ضمنی انتخابات کے دوران سیکورٹی کے موثر انتظامات کیے گیے تھے پولیس کے 3 ھزار پانچ سو اہلکار اور رینجرز کے سات سوپچاس جوان متعین تھے۔