انفارمیشن کمشنر نے ایڈووکیٹ انعام الرحیم کی درخواست پر کارروائی نہ کرنے پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے رپورٹ طلب کرلی
| |
Home Page
اتوار 3؍شعبان المعظم 1438ھ 30 اپریل 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
انفارمیشن کمشنر نے ایڈووکیٹ انعام الرحیم کی درخواست پر کارروائی نہ کرنے پر رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ سے رپورٹ طلب کرلی

Todays Print

راولپنڈی (راحت منیر‘ نمائندہ جنگ) انفارمیشن کمشنر مختار احمد علی نے ایڈووکیٹ انعام الرحیم کی طرف سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس منصور علی شاہ کے بارے طلب کی گئی معلومات کی درخواست پر کارروائی نہ کرنے پر رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ سے 28اپریل تک رپورٹ طلب کرلی ہے۔ رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ کو بھجوائے گے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بطور پبلک انفارمیشن آفیسر آپ نے درخواست کو مقررہ میعاد میں نمٹانا تھا یا متعلقہ انفارمیشن آفیسر کو بھجوانی تھی۔ جس پر عمل نہیں ہوا۔