پاکستان سے بغیردستاویزات افغانستان لوٹنے والے مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہوا، نارویجیئن ریفیو جی کونسل
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
پاکستان سے بغیردستاویزات افغانستان لوٹنے والے مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہوا، نارویجیئن ریفیو جی کونسل

Todays Print

کراچی (اے ایف پی) ایک حقوق انسانی گروپ کا کہنا ہے کہ رواں ماہ پاکستان سے دستاویزات کےبغیر افغانستان لوٹنے والے مہاجرین کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے جو محسوس کرتے ہیں کہ اسلام آباد کے کریک ڈائون کے دوران انہیں پاکستان چھوڑنے پر مجبور کیاگیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نارویجیئن ریفیو جی کونسل کا کہنا ہے کہ اس نے اپریل کےپہلے 2ہفتوں کے دوران یومیہ سرحد پار کرنےوالے ایک ہزار افراد کا اندراج کیا ہے ۔