ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ایک غلطی تھی، امریکی وزیر خارجہ
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ایک غلطی تھی، امریکی وزیر خارجہ

Todays Print

واشنگٹن (جنگ نیوز) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن نے مغربی ممالک اور ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ جوہری معاہدہ ایک غلطی تھی ، انہوں نے ایران پر مشرق وسطیٰ میں اشتعال انگیزی اور امریکی مفادات کو نقصان پہنچانے کا الزام بھی عائد کیا، ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف نے امریکی الزامات اور دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران جوہری معاہدے کی پاسداری کررہا ہے ۔