فرانس میں مقیم پاکستانیوں کا سپریم کورٹ کے پاناما کیس فیصلے پر ملا جلا ردعمل
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
فرانس میں مقیم پاکستانیوں کا سپریم کورٹ کے پاناما کیس فیصلے پر ملا جلا ردعمل

Todays Print

پیرس(رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانس میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے بڑے بینچ کی طرف سے پاناما کیس کے فیصلے پر ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ہے پاکستان مسلم لیگ (ن) فرانس کے صدر چوہدری ریاض بھاپا اور چیئرمین چوہدری شاھین اختر چیف آرگنائزر میاں محمد حنیف اور ان کے دیگر رفقاءنے فیصلہ کو حق اور سچ کی فتح قرار دیا ہے اور کہا کہ ہمارے قائد پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ میں آج بھی وزیر اعظم ہوں اور کل بھی ہوں گا اور آئندہ سال انتخابات مقرر وقت پر ہی ہوں گے ۔