ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ،2پولیس اہلکار دن دیہاڑے قتل
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ،2پولیس اہلکار دن دیہاڑے قتل

Todays Print

ڈیرہ اسماعیل خان ( نمائندہ جنگ ) ڈیرہ شہر کے مصروف ترین رحیم بازار میں دن دیہاڑے ٹارگٹ کلنگ کی سنگین واردات میں آر آئی یو ڈیرہ کے کے دو  پولیس اہلکار نامعلوم دہشت گردوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ ڈیرہ شہر میں گلی مولوی عبدالحق رحیم بازار کے کارنر پر نامعلوم ٹارگٹ کلرز نے موٹرسائیکل پر سوار دو پولیس اہلکار وں 30سالہ کامران ولد فضل  الرحمٰن سکنہ محلہ وکیلانوالہ سٹی ڈیرہ اور 29 سالہ وقاص ولد ربنواز اعوان ایڈوکیٹ سکنہ کلیم آباد نزد شیخ یوسف اڈہ پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے ۔دہشت گرد موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔