پروفیسر عبداللہ آریجو کا لاپتہ بیٹا ڈاکٹرشایان رات گئے گھرپہنچ گیا
| |
Home Page
اتوار 3؍شعبان المعظم 1438ھ 30 اپریل 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
پروفیسر عبداللہ آریجو کا لاپتہ بیٹا ڈاکٹرشایان رات گئے گھرپہنچ گیا

Todays Print

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے پروفیسر عبداللہ آریجو کا لاپتہ ہونے والا نوجوان بیٹا ڈاکٹرشایان رات گئے گھرپہنچ گیا نامعلوم افراد آنکھوں پر پٹی باندھ کر فتح چوک پر چھوڑگئے تھے ‘پروفیسر عبداللہ آریجو اور ایس ایچ او حسین آباد نے جنگ کے رابطے پر ڈاکٹرشایان کے گھر پہنچنے کی تصدیق کردی ہے۔ ”جنگ“ کے رابطہ پر ڈاکٹرعبداللہ نے بتایا کہ بیٹے کی ذہنی حالت ابھی درست نہیں ہے تاہم اس نے بتایا ہے کہ وہ 18اپریل کو میرے کزن خادم حسین جومحکمہ خوراک کے آفیسر ہیں انہیں چھوڑنے شہباز بلڈنگ موٹرسائیکل پرجارہاتھا کہ انڈس بنگلوز کے قریب دوگاڑیوں میں سوار افراد نے پہلے خادم حسین کو حراست میں لیکر ایک گاڑی میں ڈال جس کے بعد شایان کو دوسری گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے آنکھوں پر پٹی باندھ کر کل رات 11بجے دوبارہ آنکھوں پر پٹی باندھ کر دوبارہ گاڑی میں ڈالا اور بدین روڈ پر فتح چوک کے قریب اتارکر چلے گئے۔