سندھ کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،رینجرز اختیارات پر غور ہوگا
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
سندھ کابینہ کا اجلاس آج ہوگا،رینجرز اختیارات پر غور ہوگا

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس جمعہ کو ہوگا جس میں رینجرز کے خصوصی اختیارات کے معاملے پر غور و خوص کے بعد اس بارے میں فیصلے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے سندھ اسمبلی نے ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سندھ کو اس بات کا پابند بنایا تھا کہ وہ ایسا کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل سندھ اسمبلی سے اس کی منظوری لے گی لیکن بعد میںصوبائی حکومت بار بار یہ معاملہ ایوان میں لے جانے کے بجائے اپنے طور پر ہی نمٹاتی رہی ہے اب اس کا یہ موقف ہے کہ سندھ کابینہ سے منظوری حاصل کرنا ضروری ہے۔