کرنل (ر)حبیب کو لینے کیلئے آنیوالے تمام افراد بھارتی تھے ،مشیر خارجہ
| |
Home Page
اتوار 29 رمضان المبارک 1438ھ 25 جون 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
کرنل (ر)حبیب کو لینے کیلئے آنیوالے تمام افراد بھارتی تھے ،مشیر خارجہ

Todays Print

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے سینیٹ کو بتایا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کرنل (ر)حبیب ظاہر کو کھٹمنڈو ایئر پورٹ پر لینے کیلئے آنے والے تمام افراد بھارت سے تعلق رکھتے تھے، نیپالی حکومت کے ساتھ مل کر کرنل حبیب کی بازیابی کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں ۔  جمعرات کو سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ کرنل (ر) حبیب ظاہر کو ایک کمپنی نے ملازمت کے لئے نیپال میں بلایا تھا اور انہوں نے لاہور سے براستہ لندن کھٹمنڈو کا سفر کیا جو لوگ انہیں ایئر پورٹ سے لینے کے لئے آئے  ان کے لئے ٹکٹ اور ہوٹل میں ٹھہرانے کا انتظام کیا۔