بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
| |
Home Page
جمعۃ المبارک ، 1 شعبان 1438ھ 28 اپریل 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

Todays Print

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) بجلی کی قیمتوں میں 2 ماہ کے لئے 4 روپے 60پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اس سلسلہ میں نیپرا میں گزشتہ روز فروری اور مارچ کے مہینوں کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ٹیرف میں رد بدل کرنے کے لئے درخواستیں دائر کر دی ہیں۔ ماہ فروری کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ 2 روپے 40 پیسے اور مارچ میں 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواستیں دی ہیں درخواستوں کی سماعت 26 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگی۔