پاناما کا فیصلہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
April 21, 2017 | 12:00 am
پاناما کا فیصلہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا

Todays Print

اسلام آباد (اے این این) پاناما کیس کا فیصلہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا۔ مسلم لیگ ن، تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے حامی، بلاگرز اور دیگر ٹوئٹر پر فیصلے کے حوالے سے اپنی رائے اور خیالات کا اظہار کرتے رہے۔ ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا گیا کہا جا رہا تھا کہ فیصلہ صدیوں تک یاد رکھا جائے گا، کہیں وہ یہ تو نہیں کہنا چاہتے تھے کہ فیصلہ سردیوں تک یاد رکھا جائے گا۔ جہاں ایک طرف فیصلہ کی تاریخ اور مہینے کے اعداد 4.20 کو استعمال کرتے ہوئے دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں وہیں ایک صارف نے طویل انتظار کے بعد آنے والے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ایک تصویر ٹویٹ کی جس میں متعدد بار لکھا ہے کہ کمیشن بنے گا۔ جبکہ متعدد بار شیئر کی جانے والی ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے میاں صاحب اتنی بجلی تو دے دیں کہ فون چارج کر کے شیر آیا شیر آیا لکھ سکیں۔