پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 5.421 بلین روپے کے سودے
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 5.421 بلین روپے کے سودے

Todays Print

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 5.421 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ جمعرات کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 2981 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 5.421 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 13492 رہی۔ سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 2.847 بلین روپے رہی جبکہ کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 1.383 بلین روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 924.740 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 225.512ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 31.185 ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 9.834 ملین روپے رہی۔