رمضان پیکیج،پر ائس کنٹرول کمیٹی حب کی نئی پر ائس لسٹ جا ری
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
رمضان پیکیج،پر ائس کنٹرول کمیٹی حب کی نئی پر ائس لسٹ جا ری

Todays Print

حب ( نامہ نگار) پر ائس کنٹرول کمیٹی حب نے نئی پر ائس لسٹ جا ری کر دی ، چائے 22 کے بجا ئے 20روپے فی کپ ،دودھ فی کلو 80روپے ، دہی فی کلو 90روپے ، لسی کاگلا س 30روپے ، چھوٹاگو شت 650 روپے فی کلو ،بڑا گو شت 360 روپے فی کلو جبکہ سبزی،مر غی اورپھلوں کی ریٹ لسٹ کر اچی کے منڈی کے مطا بق روزانہ کی بنیا د پر بنا ئی جائے گئی،پر ائس کنٹرول کمیٹی،شہری ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی کی جانب سے مقرر نر خو ں پر مکمل عمل درآمد کا عزم، تفصیلا ت کے مطا بق شہر ی ایکشن کمیٹی،سول سو سائٹی اورعوامی حلقوں کی شکا یا ت پر بدھ کے روز تحصیلدار حب سیف اللہ خا ن کا کڑ کی صد ارت میں تحصیل آفس حب میں پر ائس کنٹرول کمیٹی اور شہری ایکشن کمیٹی کا مشتر کہ اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں محا سب حب عبد السلام بلو چ ، عبد اللطیف رونجھو ، شہری ایکشن کمیٹی کے رہنما عبد الر زاق لاسی ، حا جی قادر لا سی ، کا مریڈشکیل شیخ ، عرفا ن کریم ، علی بخش فقیر لا سی ، منو ر خا صخیلی سمیت دکانداروں ، سبزی فر وشو ں ،پھل فروشوں اور مچھلی فروشوں نے شرکت کی ، اجلا س میں حب کی سابق پر ائس لسٹ سمیت وندر،اوتھل اور بیلہ کی پرائس لسٹو ں کا جا ئز ہ لیا گیا،شہری ایکشن کمیٹی، سول سو سائٹی حب اور پر ائس کنٹر ول کمیٹی کی مشاورت سے رمضان پیکیج کے حوالے سے ایک نئی پر ائس لسٹ تیا ر کی گئی جس کے مطا بق چا ئے کا فی کپ 22روپے سے کم کر کے 20روپے کر دیا گیا ، مچھلی کے تمام سابق ریٹ کی نسبت فی کلو پر 5روپےکردیئے گئے، کپڑے کی سلا ئی بڑوں کی فی جو ڑی 600 روپے، چھو ٹو ں کی فی جو ڑی سلا ئی 400 روپے،بال کٹا ئی60روپے ، شیو40روپے ،خط 40روپے ، رول فی 10روپے، سمو سے 8روپے،پکو ڑا فی کلو160روپے جبکہ سبزی ، پھل کراچی منڈی سے جاری شدہ لسٹ کے مطابق روزانہ کی بنیا د پرائس کنٹرول کمیٹی ، شہری ایکشن کمیٹی اور سول سوسائٹی کی مشترکہ رائے سے طے ہو گی ،اور مر غی کاگوشت اخبا ر کے ریٹ سے 10روپے کم میں فر وخت کیاجا ئیگا۔لسٹ کی خلاف ورزی کر نیوالو ں کیخلا ف سخت قانو نی کا رروائی کی جائیگی ۔