حکومت سندھ کی وژن2025کے حصول کی کوششیںکا آغاز
| |
Home Page
اتوار 28 شوال المکرم 1438ھ 23 جولائی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
حکومت سندھ کی وژن2025کے حصول کی کوششیںکا آغاز

Todays Print

کراچی (جنگ نیوز) سندھ حکومت نے وژن 2025 کے حصول کے لئے کوششوں کا آغاز کردیا ۔ منصوبے کو عملی جامع پہنانے کے لئے ورلڈ بینک کے تعاون سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت شروع کردی ۔ سندھ کے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ نے عالمی بینک کے تعاون سے کراچی کے مقامی ہوٹل میں سندھ گروتھ فورم کا انعقاد کیا۔ فورم کا مقصد وژن 2025 کے حصول کے لئے ترقی کے مواقعوں کی نشاندہی کرنا اور ان کے حصول کےلئے ریفارم پروگرام پر رائے مرتب کرنا تھا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے فورم سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ سی پیک منصوبہ تمام صوبوں کوترقی کے مواقع فراہم کرےگا۔ فورم سے خطاب میں عالمی بینک کے سینئرڈائریکٹر نےکہا کہ پاکستان نے ریفارم پروگرام بہتر بنانےکی اچھی پیش رفت کی ہے اسے جاری رکھنا ہوگا۔ فورم کے اختتام پر سندھ کے وزیر پلاننگ اینڈ دیولپمنٹ میرہزار خان بجرانی کے کہا کہ سندھ حکومت سمجھتی ہےکہ ترقی کا مطلب لوگوں کی زندگی میں بہتری لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فورم میں جن خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان پر توجہ رہے گی تاکہ صوبے کرسکے۔