عمرکوٹ: ڈلیوری کے دوران خاتون کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرہ
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
عمرکوٹ: ڈلیوری کے دوران خاتون کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرہ

Todays Print

عمرکوٹ (نامہ نگار ) صحرائے تھر کے گوٹھ رائلو میں چھچھر برادری کی 25 سالہ خاتون مینا زوجہ وریام کو چھور رورل ہیلتھ سینٹر میں داخل کرایا گیا۔ جہاں لیڈی ڈاکٹر موجود نہ ہونے کی وجہ سے لیڈی ہیلتھ ورکر کی نااہلی کے باعث نو مولود بچی اور خاتون ہلاک ہو گئیں ۔بعد ازاں خاتون کے سسر فتح محمد چھچھر کی قیادت میں لاشیں روڈ پر رکھ کر ورثا نے اسپتال انتظامیہ اور لیڈی ہیلتھ ورکر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔