جھڈو: عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر دو ملزمان عدالت سے فرار
| |
Home Page
اتوار یکم رمضان المبارک 1438ھ 28 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
جھڈو: عبوری ضمانت کی درخواست مسترد ہونے پر دو ملزمان عدالت سے فرار

Todays Print

ڈگری ( نامہ نگار)جھڈو کے گاؤں دیہہ 316میں چند روز قبل معمولی بات پر ہونے والی لڑائی میں سر پر ڈنڈا لگنے کے بعد جاں بحق ہونے والے نوجوان عمران آرائیں قتل کیس میں نامزد ملزمان منیر اور نذیر سیشن کورٹ میرپور خاص سے فرار ہو گئے ۔ دونوں ملزمان عبوری ضمانت پر تھے اور اپنی ضمانت کنفرم کرانے کے لئے عدالت میں پیش ہوئے تھے لیکن عدالت نے ان کی عبوری ضمانت بھی رد کردی جس کے بعد ملزمان خاموشی سے عدالت کی حدود سے نکل کر فرار ہوگئے۔ واضح رہے کہ عمران آرائیں کیس کا مرکزی ملزم عمر اور تنویر نامی نوجوان پہلے سے ہی جھڈو پولیس کی حراست میں ہیں  جبکہ علاقے کے معززین فریقین کے درمیان تصفیہ کرانے کی کوشش کر رہےہیں۔