ترکی گولیف اور گمبیاکی باس گائن اسلامی گیمزکے تیز ترین ایتھلیٹ
| |
Home Page
منگل 26؍شعبان المعظم 1438ھ 23 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
ترکی گولیف اور گمبیاکی باس گائن اسلامی گیمزکے تیز ترین ایتھلیٹ

Todays Print

باکو ( نمائندہ خصوصی) ترکی کے گولیف رامل اور گمبیا کی باس گائن نے اسلامی ملکوں کے تیز ترین مرد اور خاتون ایتھلیٹس کااعزاز حاصل کر لیا، اولمپک اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلوں میں مردوں کی سو میٹرز دوڑ میں ترکی کے گولیف نے فتح اپنے نام کی بحرین کے بشر اینڈریو دوسرے اور عمان کے البرکت تیسرے نمبر پر آئے۔ خواتین کی دوڑ میں گیمبیا کی باس گائن نے کامیابی حاصل کی، ترکی کے گولیف پیشہ کے اعتبار سے انگلش کے ٹیچر بھی ہیں ۔ گولیف نے اپنی جیت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں سے دہشت گردی کو ختم کیا جاسکتا ہے، انہوں نے اپنی جیت کوشام کے مسلمانوں کے نام کردیا، انہوں نے کہا کہ اسلامی ممالک میں کھیلوں کا بہت ٹیلنٹ ہے مگر جب تک وہ آپس میں مقابلے پر توجہ نہیں دیں گے کھیلوں میں امریکا، چین، روس کی برتری ختم نہیں کر سکتے۔