شاہد آفریدی ہمپشائر کے لئے ٹی ٹو ئنٹی کھیلیں گے
| |
Home Page
پیر 02 رمضان المبارک 1438ھ 29 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
شاہد آفریدی ہمپشائر کے لئے ٹی ٹو ئنٹی کھیلیں گے

Todays Print

لندن ( جنگ نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ سے ناتہ توڑنے والے شاہد آفریدی ایک بار پھر انگلش ٹی ٹوئنٹی سیزن میں ہمپشائر کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے گذشتہ برس بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی لیکن ان کی کارکردگی زیادہ اچھی نہیں رہی تھی۔ تاہم ٹیم کے ڈائریکٹر کرکٹ جائلز وائٹ کا کہنا ہے کہ سابق پاکستانی کپتان مختصر فارمیٹ کی کرکٹ میں ہماری کامیابیوں کا اہم حصہ رہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ان جیسی صلاحیت کا کرکٹر کلب میں آسانی سے فٹ ہوسکتا ہے۔