فرنچ اوپن سے دستبرداری فیڈرر کا اسمارٹ فیصلہ ہے، جوکووچ
| |
Home Page
اتوار 28 شوال المکرم 1438ھ 23 جولائی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
فرنچ اوپن سے دستبرداری فیڈرر کا اسمارٹ فیصلہ ہے، جوکووچ

Todays Print

روم (جنگ نیوز)عالمی نمبر دو ٹینس کھلاڑی سربیا کے نوواک جوکووچ نے سوئس ماسٹر راجر فیڈرر تیز کورٹس پر اچھی پرفارمنس دیتے ہیں، سلو سطح رکھنے والے کورٹس پر ان کی کارکردگی مثالی قرار نہیں دی جاسکتی، جوکووچ نے ان کے کلے کورٹ پر کھیلے جانے والے گرینڈ سلیم فرنچ اوپن ٹینس چیمپئن شپ سے دستبردار ہونے کے فیصلے کو اسمارٹ قرار دیا ہے ۔35سالہ فیڈرر کے لیے کلے کورٹ پر جیتنے کی امید کم ہی مانی جا رہی تھی اور انہوں نے فرنچ اوپن سے پہلے ہی دستبرداری کا فیصلہ کر لیا۔ فیڈرر نے اسی سال آسٹریلین اوپن کے ذریعے اپنا 18 واں گرینڈ سلم ٹائٹل جیتا ہے۔