اٹالین اوپن:جوکووچ اور وینس ولیمز کی کوارٹر فائنل میں رسائی
| |
Home Page
منگل 26؍شعبان المعظم 1438ھ 23 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
اٹالین اوپن:جوکووچ اور وینس ولیمز کی کوارٹر فائنل میں رسائی

Todays Print

روم ( اسپورٹس ڈیسک) روم میں جاری اٹا لین اوپن ٹینس میں جمعرات کو مردوں کے سنگلز پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں جان ازنر ،مائلوس رائونک، میرین کلچ  ، الیگزنڈر زیورو اور جوکووچ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے ۔ سوئزر لینڈ کے اسٹین واورینکا کوامریکا کے جان ازنر کے ہاتھوں 7-6، 6-4سے شکست ہوئی ۔دیگر مقابلوں میں کینیڈا کے مائلوس رائونک نے ٹامس برڈچ کو اسٹریٹ سیٹ میں 6-3، 6-2، جرمنی کے الیگزینڈر زیوریو نے اطالوی کھلاڑی فیبیو فوگنینی کو 6-3، 6-3، بیلجئیم کے ڈیوڈ گوفن کو  میرین کلچ کے ہاتھوں اسٹریٹ سیٹ میں 6-3، 6-4اور سربیا کے نوواک جوکووچ نے ہسپانوی کھلاڑی روبرٹو بتستا کو 6-4، 6-4سے زیر کر کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی ۔ دوسری جانب خواتین کے پری کوارٹر فائنل مقابلوں میں جرمنی کی جولیا گورجئیس کو اسپین کی گاربائن مگاروزاکے ہاتھوں 7-5، 6-4سے شکست ہوئی دیگر مقابلوں میں نیدر لینڈ کی ککی برٹنز نے ایکاترینا مکارووا کو 7-6، 6-1، وینس ولیمز نے برطانیہ کی جوہانہ کونٹا کو 6-1، 3-6، 6-1سے زیر کیا ۔ سیمونا ہیلپ ، داریا گیوریلووا ،اینٹ کونٹوویٹ بھی اپنے اپنے میچز جیت کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو ئیں ۔ کزنٹسوا ، لیوکک بارونی اور انستاسیا پیولوچنکووا کو ناکام ہو کر ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئیں ۔