ہسپانوی لیگ :ریال میڈرڈ کی فتح،رونالڈو کا نیا ریکارڈ
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
ہسپانوی لیگ :ریال میڈرڈ کی فتح،رونالڈو کا نیا ریکارڈ

Todays Print

میڈرڈ (نیوز ایجنسیز) اسپینش لالیگا فٹ بال لیگ کے اہم میچ میں ریال میڈرڈ نے سیلٹا ویگو کلب کو ایک کے مقابلے میں چار گولز سے ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جما لیا، کرسٹیانو رونالڈو نے دو گولز کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔  تیسرا گول کریم  بینزیما اور چوتھا کروز نے اسکور کیا۔ سیلٹا کا واحد گول  جوہن گواڈٹی نے کیا۔ اس میچ میں دو گولز کے ساتھ  کرسٹیانو رونالڈو نے یورپین لیگز کی تاریخ میں زیادہ گولز کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ انہوں نے سابق انگلش فٹ بالر جمی گریوز کا 46 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ جمی گریوز نے  مجموعی طور پر 366گولز کیے تھے جبکہ رونالڈو نے 367 گولز کر کے انہیں پیچھے چھوڑ دیا۔  اسپینش لیگ میں پوائنٹس ٹیبل پر بارسلونا 87 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔