| |
Home Page
بدھ 02 ذیقعدہ 1438ھ 26 جولائی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
جامعہ کراچی، 13طلبا وطالبات کوپی ایچ ڈی 19کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض

Todays Print

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان کی صدارت میں منعقدہ مجلس برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے حالیہ اجلاس میں13طلبا وطالبات کوپی ایچ ڈی جبکہ 19طلبا و طالبات کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض کی گئیں۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ میںنوشین حمید صدیقی،نجمہ شاہین (فارماکو گنوسی)، عقیل احمد(مالیکیولر میڈیسن)،محمدحسان اشرف عثمانی (قرآن وسنہ)،رحمت اللہ (اصول دین)،شجاع الرحمن (سوشل ورک)، محمد ارشد (پولیٹیکل سائنس)،عیون (میتھمیٹکس )، صبا (کیمسٹری)، فائزہ شاہد(بائیوٹیکنالوجی )،الطاف حسین (زولوجی)،برجیس رانا(اسلامک لرننگ)، یاسمین ضمیر احمد(میرین بائیولوجی) جبکہ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوں میں سمیعہ کائنات (مائیکروبائیولوجی )، عبدالغنی ،محمد علی (میرین سائنس)، نمرہ نوید شیخ، زونیرا خان (کیمسٹری ایچ ای جے)،نوشین غفار (باٹنی)، فاطمہ (فارماسیوٹیکس)،سعدیہ صدیقی،وجیہہ علی،شاہان عزیز(ایگریکلچر)،مسرت رشید،سدرہ رفیق، فرحین ایوب(اسپیشل ایجوکیشن)،کنیز فاطمہ (اناٹومی )، مہرین (بائیوکیمسٹری )،عالیہ اسحاق (فزیالوجی)، رابعہ تبسم (اسپاء)،مائوجی(میرین بائیولوجی) اور محمد مظہر (انگلش لینگوسٹکس) شامل ہیں۔