سکاٹ لینڈ میں بیروزگار افراد کی تعداد میں14ہزار کی کمی
| |
Home Page
جمعہ 26 شوال المکرم 1438ھ 21 جولائی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
سکاٹ لینڈ میں بیروزگار افراد کی تعداد میں14ہزار کی کمی

Todays Print

گلاسگو(نمائندہ جنگ) اس سال جنوری اور مارچ کے درمیان سکاٹ لینڈ میں بے روزگاروں کی تعداد میں 14ہزار کی کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ شماریات کے مطابق اس وقت سکاٹ لینڈ میں بے روزگاروں کی کل تعداد ایک لاکھ 20ہزار ہے، جو کل شرح کا 4.4فیصد اور برطانوی شرح بے روزگاری 4.6فیصد کے مقابلے میں کم ہے، یہ دوسری مسلسل سہ ماہی ہے کہ سکاٹ لینڈ میں بے روزگاروں کی تعداد میں کمی آرہی ہے اور اس وقت دو لاکھ باسٹھ ہزار افراد برسر روزگار ہیں۔ سکاٹش حکومت کے اکنامی سیکرٹری کیتھ برائون نے کہا ہے کہ اعداد وشمار سے پتہ چلتا ہے کہ کئی چیلنجز کے باوجود سکاٹش لیبر مارکیٹ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے ملازمتیں بڑھ رہی ہیں اور سکاٹش نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح پوری یورپی یونین میں چوتھے نمبر پر کم ہے۔ محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ سکاٹ لینڈ میں16سے 64سال کے 22.4فیصد افراد یا تو کام نہیں  کر رہے یا پھر کام کی تلاش میں ہیں۔