ٹاور ہملٹس کے سابق میئر لطف الرحمٰن کی نئی اپیل کی کوشش
| |
Home Page
پیر 02 رمضان المبارک 1438ھ 29 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
ٹاور ہملٹس کے سابق میئر لطف الرحمٰن کی نئی اپیل کی کوشش

Todays Print

لندن (پی اے) ٹاور ہملٹس کے سابق میئر لطف الرحمٰن نے نئی اپیل کی کوشش شروع کردی ان کو ایک سپیشلسٹ کورٹ کی سماعت کے بعد بدعنوانی اور غیر قانونی شکار کا مجرم پائے جانے پر5سال کے لئے عہدہ سنبھالنے سے روک دیا گیا ہے۔ ٹاور ہملٹس کے میئر کے لئے ان کا انتخاب براہ راست کیا گیا تھا اور انہوں نے دو سینئر ججوں سے ان کے کیس پر غور کی درخواست کی ہے لارڈ جسٹس لائٹر جونز اور جسٹس سپرسٹون لندن کی ہائی کورٹ کی سماعت میں ان کی درخواست کا تجزیہ کر رہے ہیں۔ لطف الرحمٰن کے وکلا نے دونوں ججوں کو بتایا ہے کہ نئی اپیل کی کوشش اس لئے کی جارہی ہے کہ لطف الرحمٰن کے خلاف مقدمہ نہیں کیا گیا۔ ڈائریکٹر آف پبلک پروسیکیوشنز نے لطف الرحمٰن کو بتایا تھا کہ ان کو فوجداری الزامات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ اس بارے میںشہادت ناکافی ہے کہ جرم کا ارتکاب کیا گیا۔ لطف الرحمٰن سماعت میں موجود تھے جس کی کئی گھنٹے جاری رہنے کی توقع تھی۔