گولن تنظیم کے 4 رکن سعودی عرب سے ملک بدر،ترکی پہنچنے پر گرفتار
| |
Home Page
جمعہ 29؍شعبان المعظم 1438ھ 26 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
گولن تنظیم کے 4 رکن سعودی عرب سے ملک بدر،ترکی پہنچنے پر گرفتار

Todays Print

انقرہ (آئی این پی)ترک سیکورٹی فورسز نے سعودی عرب سے ملک بدر کیے جانے والے گولن تنظیم کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق سعودی عرب سے ملک بدر کیے جانے والے گولن تنظیم کے 4 کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ کارندے حج و عمرہ کے انتظامات سے حاصل آمدنی کو تنظیم کے ذاتی خزانے میں جمع کراتے تھے ۔ ترک خفیہ ایجنسی نے سعودی حکام سے رابطے کے دوران ان افراد کی نشاندہی کی تھی جنہیں بعد ازاں ملک بدر کر دیا گیا تھا ۔