یاسمین قریشی کی والدہ کا انتقال
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
یاسمین قریشی کی والدہ کا انتقال

Todays Print

بولٹن(نمائندہ جنگ) بولٹن سے سابق رکن پارلیمنٹ اور لیبر پارٹی کی امیدواریاسمین قریشی کی والدہ انتقال کر گئیں نماز جنازہ زکریا مسجد میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں بولٹن کےعلاوہ نارتھ ویسٹ کے سیاسی وسماجی رہنماوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یاسمین قریشی اپنی والدہ کی میت کے ہمراہ پاکستان روانہ ہوگئی ہیں جہاں مرحومہ کو گجرات کے محلہ ممن پور میں سپردخاک کیا جائے گا۔ مرحومہ کی اچانک وفات پر کمیونٹی رہنما افضل خان ایم ای پی، سجاد کریم ایم ای اپی، راجہ محمد ادریس، کونسلر راجہ محمد ایوب، چوہدری اختر زمان اور راجہ جلیل الرحمٰن، حاجی گلزار خان، سالار ممتاز احمد چشتی، سید تصور حسین شاہ، چوہدری بشیر رٹوی، نوید اختر بھٹی اور دیگر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں جگہ اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔