میئر اولڈہم شاداب قمربلاامتیاز کمیونٹیز کی خدمت کریں،قاری عبدالرشید
| |
Home Page
ہفتہ 27 شوال المکرم 1438ھ 22 جولائی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
میئر اولڈہم شاداب قمربلاامتیاز کمیونٹیز کی خدمت کریں،قاری عبدالرشید

Todays Print

اولڈہم (پ ر)ادارہ ارشاد الاسلام گلاڈوک اولڈہم کےسربراہ مولانا قاری عبدالرشید نے نئے منتخب میئر آف اولڈہم کونسلر شاداب قمر کو حلف اٹھانے پرمسرت کااظہار کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہےکہ میئر آف اولڈہم کونسلر شاداب قمربلاامتیاز کمیونٹیز کی خدمت کرینگے اوراولڈہم کی تعمیر و ترقی اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کرنے اور ان کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنے میں اپنا کردار ادا کرینگےدریں اثناء سواد اعظم اہلسنت والجماعت کے قائدین مفتی محمد تقی، مولانا محمد شفیق،مولانا محمد یونس خان،مولانا عادل فاروق، مولانا محمد حامد خان،محمد طارق عثمانی،مولانا عمرفاروق اور دیگر نے بھی کونسلر شاداب قمر کو اولڈہم کا میئر منتخب ہونے پرنیک تمنائوں کا اظہار کیا