سپین اپنے کام سے کام رکھے حکم نہ چلائے، وینزویلا
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
سپین اپنے کام سے کام رکھے حکم نہ چلائے، وینزویلا

Todays Print

کراکس(نیوز ڈیسک) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ملک میں انتخابات کا مطالبہ کرنیوالے سابق ہسپانوی وزیراعظم فلپ گونزالیز کو کھری کھری سنادیں۔ مادورو نے کہا کہ سابق ہسپانوی وزیراعظم اور ان کے فرمان روا شاید دنیا کے نقشے پر نظر ڈالتے ہوئے اس خام خیالی میں ہیں کہ وینزویلا کے سپین میں متعین سفیر ایسیاکو گزشتہ جمعرات کو ایک شدت پسند ہسپانوی گروپ پاسبان گوارمبانے دھمکیاں دیتے ہوئے حبس بے جا میں رکھا تھا جس کے جواب میں وزیر خارجہ دیلسی روڈ ریگزنے ٹویٹرپرہسپانوی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ویانا معاہدے کے احترام میں غیر ملکی سفارت کاروں کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔