ریونیو ٹکٹس اور اسٹامپ پیپرز خریدنے میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
ریونیو ٹکٹس اور اسٹامپ پیپرز خریدنے میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا

Todays Print City News

کراچی ( اعظم علی /نمائندہ خصوصی) کراچی سٹی کورٹ میں یومیہ 25 لاکھ روپے مالیت کے ریونیو ٹکٹس اور اسٹامپ پیپرز کی 30برس پرانے نظام کے تحت فروخت کی وجہ سے پورے سندھ کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے 200افراد کی قطار کے لئے صرف ایک کیشئر ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت سےکئی افراد بے ہوش ہوجاتے ہیں گزشتہ دنوں ایک وکیل سمیت تین ضعیف افراد قطار میں ایک گھنٹے کھڑے رہنے کے بعد بے ہوش ہوکرگر گئے جنہیں سائلین نے اپنی مدد آپ کے تحت طبی امداد فراہم کی۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ ریوینیو ڈپارٹمنٹ کی 38کروڑ روپئے کی مقروض ہے نہ صرف یہ بلکہ متعدد بار خطوط لکھے گئے ہیں کہ نظام کو جدید طرز پر استوار کیا جائے مگر کوئی توجہ نہیںدی گئی۔