اسفندیار ولی کا اتوار کوعظیم الشان استقبال کریں گے،شاہی سید
| |
Home Page
پیر 02 رمضان المبارک 1438ھ 29 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
اسفندیار ولی کا اتوار کوعظیم الشان استقبال کریں گے،شاہی سید

Todays Print City News

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ اتوار21مئی کو اسفندیار ولی خان کا ائر پورٹ پر عظیم الشان استقبال کریں گے اورانہیں ریلی کی شکل میں ولیکا گرائونڈ سائٹ لیکر جائیں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مردان ہائوس میں مختلف پارٹی وفود سے ملاقات کے دوران کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ 21مئی کا جلسہ شہر کے سیاسی مستقبل کے تعین میں اہم کردار ادا کرے گاایک طویل عرصے بعد صوبائی سطح پر کوئی عوامی اجتماع منعقد کرنے جارہے ہیں اس حوالے سے 21مئی کا جلسہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے پارٹی کی ضلعی ،وارڈ ،پختون ایس ایف اور تمام ذیلی تنظیمیں جلسہ عام کی کامیابی کے لیے اپنی تمام صلاحتیں بروئے کار لائیں ۔