ملازمین کے بقایا جات ادا نہیں کئے جارہے،سجن یونین
| |
Home Page
جمعرات 04 شوال المکرم 1438ھ 29 جون 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
ملازمین کے بقایا جات ادا نہیں کئے جارہے،سجن یونین

Todays Print City News

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سیدذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ کے ایم سی کا محکمہ فنانس پنشنرز کو ادائیگی کے لیے اپنے حصے کی رقم فراہم نہ کرکے پنشنرز کو سڑکوں پر لانا چا ہتا ہے،ملازمین کو چار ماہ کے اضافی تنخواہ کے بقایا جات ،فائر فائٹرز کو چارماہ کا اوورٹائم 2014ء تا2016ء کے دوران اضافہ شدہ پنشن کے واجبات بھی ادا نہیں کیے جارہے ہیں انہوں نے انتظامیہ کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے اگر ایک ہفتے کے اندر ریٹائر پنشنرز ،فیملی پنشنرز کے واجب الادا 60کروڑ روپئے جاری نہ کیے گئے تو پھر کے ایم سی ہیڈ آفس کا گھیرائوکیا جائے گا۔