لالہ فضل کریم انتقال کرگئے،نماز جنازہ آج ادا کی جائےگی
| |
Home Page
پیر 02 رمضان المبارک 1438ھ 29 مئی 2017ء
May 19, 2017 | 12:00 am
لالہ فضل کریم انتقال کرگئے،نماز جنازہ آج ادا کی جائےگی

Todays Print City News

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی (ولی ) سندھ کے سربراہ لالہ فضل کریم 76برس کی عمر میں جمعرات کونجی اسپتال میں انتقال کرگئے،وہ سینے کے مرض میں مبتلا تھے،لالہ فضل کریم کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ(ڈھائی بجے) سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائے گی اور ان کی تدفین ڈیفنس قبرستان میں ہوگی ۔ لالہ فضل کریم 45برس قبل اے این پی میں شامل ہوئے۔ان کا شمار اے این پی کے بانی کارکنان میں ہوتا ہے ۔وہ اے این پی کے سربراہ خان عبدالولی خان کے قریبی ساتھی تھے ۔خان عبدالولی خان جب بھی کراچی کا دورہ کرتے تھے تو وہ لالہ فضل کریم کے گھر پر رہائش اختیار کرتے تھے ۔مرحوم نے پسماندگان میں بیوہ ،3 بیٹے اور 5 بیٹیاں چھوڑی ہیں، دریں اثنا عوامی نیشنل پارٹی (ولی ) کی سربراہ بیگم نسیم ولی خان ،سندھ کے سیکریٹری جنرل قاسم جان اور دیگر رہنماؤں کے علاوہ لیگل ایڈ ایسوسی ایشن کے صدر شمروز خان ایڈوکیٹ نے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔